بھٹکل 7/جنوری (ایس او نیوز) یہاں بندر سمندر میں ڈوب کر ایک ماہی گیر اُس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ بوٹ کے فین کے اندر پھنسی رسی کو نکالنے کی کوشش کررہا تھا کہ اُس دوران سمندر میں ڈوب گیا۔یہ حادثہ اتوار کی شام قریب 7:00 بجے پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریب کےمسلم نوجوان ماہی گیر کو تلاش کرنے کے لئے سمندر میں کود پڑے، کافی کوششوں کے بعد اُس کی لاش سمندر سے برآمد کرلی۔
ماہی گیرکی شناخت بھٹکل منڈلی کے رہنے والے منجوناتھ سومیّا موگیر (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ شادی شدہ تھا، مگر اُس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
وہ جسٹا راجا نامی بوٹ پر کام کرتا تھا، جس کا مالک کیشو موگیر ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ضروری کاروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔